ریلی نکال کر لوگوں کو انکے حقوق سے آگاہ کیا
علی گڑھ, 13 نومبر (ہ س)۔ نورنگی لال گورنمنٹ انٹر کالج سے ایک ریلی نکالا لوگوں کو قانون اور انکے حقوق کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ریلی شہر کے مختلف مقامات سے گزری، ریلی کے دوران پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ وہیں نورنگی لال گورنمنٹ انٹرکالج احاطہ میں بھی کیمپ
ریلی نکال کر لوگوں کو انکے حقوق سے آگاہ کیا


علی گڑھ, 13 نومبر (ہ س)۔ نورنگی لال گورنمنٹ انٹر کالج سے ایک ریلی نکالا لوگوں کو قانون اور انکے حقوق کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ریلی شہر کے مختلف مقامات سے گزری، ریلی کے دوران پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

وہیں نورنگی لال گورنمنٹ انٹرکالج احاطہ میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسمیں چیف آف لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم جگدیش سارسوت، ڈپٹی اندرجیت سنگھ چڈا، اسسٹنٹ سومیندر کمار شرما نے اسکولی طلباء، آشا ورکر، آنگن واڑی ورکر کو قانون کے متعلق جانکاری دی۔ سومیندر کمار شرما نے کہا کہ سماج کے غریب، لاچار اور بے سہارا لوگ انصاف اور اپنے حقوق سے محروم رہتے ہیں۔ ان کے لیے 1976 ء میں آئین میں ترمیم کی گئی، تاکہ سبھی کو یکساں انصاف اور مفت قانونی امداد ملے۔ محکمہ خواتین کی بہبود کے پروٹیکشن آفیسر ہتیش کماری نے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اسکیم کے متعلق جانکاری دی ۔ ون اسٹاپ سنٹر کی منیجر سیما عباس نے181؍ خواتین کے ہیلپ لائن نمبر اور تشدد کا شکار خواتین کو ون اسٹاپ سنٹر میں ایک ہی جگہ پر مختلف قسم کی مدد دستیاب کرانے کے متعلق معلومات فراہم کی۔ کالج کے پرنسپل آر پی سنگھ تومر نے بھی طلباء کو قانونی جانکاری دی۔

اس موقع پر منوج کمار، راہل کمار، برجیش کمار، نرسنگھ، چنچل وارشنے، سعیدہ خاتون، اجے کمار، ستیہ پرکاش گوئل ، آبھا وارشنی وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande