علی گڑھ میں دستکاری نمائش کا انعقاد
علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س): مشین کے بجائے ہاتھوں سے تیارکی گئی اشیاء کی ایک نمائش کا انعقاد آج علی گڑھ کے پام ٹری ہوٹل میں کیا گیا۔ مذکورہ نمائش کا علی گڑھ معروف سماجی کارکن چارو جنیجہ،آشو سلوجا اور ونی ارونا نے کیا تھا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی علی
جلسہ نمائش کا انعقاد


علی گڑھ, 8 اکتوبر (ہ س): مشین کے بجائے ہاتھوں سے تیارکی گئی اشیاء کی ایک نمائش کا انعقاد آج علی گڑھ کے پام ٹری ہوٹل میں کیا گیا۔ مذکورہ نمائش کا علی گڑھ معروف سماجی کارکن چارو جنیجہ،آشو سلوجا اور ونی ارونا نے کیا تھا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی علی گڑھ کے معروف سماجی کارکن فیصل شیرے اور انکی اہلیہ الما شیرے کے ساتھ سوشل ایکٹوسٹ ثمینہ خاں نے نمائش کا افتتاح کیا۔حکومت کے خواتین کی خود انحصاری کی نعرے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ نمائش میں سبھی اسٹال خواتین نے ہی لگائے تھے۔

نمائش کے سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے چارو،آشواور ونی نے بتایا کہ اس نمائش کا مقصد گھروں سے کام کرنے والی خواتین کو ایک اچھا پلیٹ فارم دینا ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے اوروہ بااختیار بن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین میں اکثر ہنر گھریلو زمہ داریوں کی وجہ سے دم توڑ جاتے ہیں، اور نکھر کر سامنے نہیں آپاتا، وہیں متعدد خواتین ہنر ہونے کے باوجود بھی کسم پرسی کی زندگی گزارتی ہیں، ایسے میں ان کے ہنر کو منظر عام پر لا کر ان کی انکم میں اضافہ کرنا اور دیگر خواتین کو بھی حوصلہ دینا ہے۔

اس سلسلہ میں نمائش میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشا متل نے شیشے سے بنی ہوئی اشیا کااسٹل لگایا انہوں نے کہا اس طرح کا اسٹال انہوں نے پہلی بار لگا ہے لیکن عوام نے کا فی حوصلہ دیا ہے۔ وہیں چاندنی دعا نے موم سے بنی اشیا کا اسٹال لگایا، جہاں نے انہوں نے دیوالی کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے،موم سے مختلف قسم کی میٹھائیوں کی مانند موم بتی بنائی جو لوگوں کو کافی پسند آئی، وہیں دیبا خواجہ نے بتایا کہ کڈس کارنرمیں انہوں نے ایک سے 14 برس کی بچیوں کے لئے گارمنٹس کا اسٹال لگا ہے، جس پر بچوں کی پسند کا دھیان رکھتے ہوئے خطاطی کے لئے قلم اور دیگر اشیا کا اسٹال لگایا ہے۔ سمینہ خان کی جانب سے رام پور میں کپڑوں پر ہونے والی کشیدہ کاری کی باریکیوں کے ساتھ بنی ہوئی ٹکڑی زردوزی، زری زردوزی،گوٹیوالی زردوزی، شیشے والی ردوزی، ہاتھ والی زردوزی،انڈیا چندیری، تشار سلک آرگینز،بنارسی زردوزی کے سوٹ کا اسٹال لگایا گیا۔

اس موقع پر علی گڑھ کی معروف سماجی شخصیات میں بالخصوس سرسید وچار منچ کے قومی صدر طارق گاندھی،سیکریٹری عبدالطیف خاں کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔ نمائش میں خریداروں کی کافی بھیڑدیکھی گئی اور لوگوں نے اس نمائش کو خوب پسند کیا۔

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande