'دی سابرمتی رپورٹ' کے طاقتور ٹیزر نے فلمی شائقین کو دنگ کر دیا ہے کیونکہ اس کی کہانی ہندوستان کی تاریخ کے ایک المناک واقعے پر روشنی ڈالتی ہے۔ ٹیزر نے شائقین کو کہانی کے بارے میں مزید جاننے کا تجسس پیدا کیا ہے اور اس واقعے کے بارے میں کئی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ ایسے میں، اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہوئے، میکرس نے اب وکرانت میسی کا ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔
دی سابرمتی رپورٹ کے بنانے والوں نے اپنے سوشل میڈیا پر وکرانت میسی کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں وہ ایک کوڑے دان کے پاس بیٹھے کافی سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔ بنانے والوں نے اس پوسٹر کے ساتھ ایک طاقتور کیپشن بھی لکھا ہے۔
بالاجی ٹیلی فلمز لمیٹڈ اور وکیر فلمز پروڈکشن کے ایک ڈویژن، بالاجی موشن پکچرز کے ذریعہ پیش کردہ، 'دی سابرمتی رپورٹ' میں وکرانت میسی، راشی کھنہ اور ردھی ڈوگرا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جس کی ہدایت کاری دھیرج سرنا نے کی ہے اور شوبھا کپور، ایکتا آر کپورنے پروڈیوس کیا ہے۔ وی موہن اور انشول موہن کی طرف سے تیار کردہ، یہ زی اسٹوڈیو کے ذریعہ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی