ہائیلو اوپن2024کے دوسرے دور میں پہنچی بھارتی شٹلر ملویکا بنسوڈ
ساربرکین، 30 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی شٹلر مالویکا بنسوڈنے منگل کو پہلے راو¿نڈ میں بلغاریہ کی ہسٹومیرا پوپووسکا کو شکست دے کر جاری ہائیلو اوپن 2024 کے دوسرے راو¿نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر موجود مالوی
ہائیلو اوپن


ساربرکین، 30 اکتوبر (ہ س)۔

ہندوستانی شٹلر مالویکا بنسوڈنے منگل کو پہلے راو¿نڈ میں بلغاریہ کی ہسٹومیرا پوپووسکا کو شکست دے کر جاری ہائیلو اوپن 2024 کے دوسرے راو¿نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر موجود مالویکا بنسوڈ نے سارلینڈہیل انڈور ایرینا کے بیڈمنٹن کورٹس میں کھیلے گئے بی ڈبلیو ایف سپر 300 ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز ایونٹ کے ابتدائی راو¿نڈ میں پوپووسکا کے خلاف 21-6، 21-17 سے آسان جیت درج کی۔ پچھلے سال کی کوارٹر فائنلسٹ مالویکا بنسوڈ، جو ٹورنامنٹ میں چھٹی سیڈ ہیں، اگلے راو¿نڈ میں ڈنمارک کی ارینا املی اینڈرسن سے ٹکرائیں گی۔

مالاویکا کی ہم وطن رکشیتا سری سنتوش رامراج نے بھی چینی تائپے کی یو چیئن ہوئی کو 30 منٹ سے بھی کم وقت میں 21-13، 21-19 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کے دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کی آٹھویں سیڈ جولی سے ہو گا۔دریں اثنا، کیورا موپتی نے کوالیفائر میں مقامی کھلاڑی مرانڈا ولسن کو 21-15، 21-15 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز مین ڈرا میں داخلہ لیا۔ خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کی پریا کونزنگبام/شروتی مشرا چھٹی سیڈ نتاجا پی انتھونیسن/میکن فروگرگارڈ کے خلاف کھیلیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande