سی ڈی ایس جنرل انل چوہان الجزائر کے پانچ روزہ دورے پر ۔
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان 31 اکتوبر سے 4 نومبر 2024 تک الجزائر کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دفاعی تعاون کے میدان میں ہندوستان اور الجزائر کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک
س


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان 31 اکتوبر سے 4 نومبر 2024 تک الجزائر کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دفاعی تعاون کے میدان میں ہندوستان اور الجزائر کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے، جو سفارتی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، اپنے دورے کے دوران جنرل چوہان پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف آرمی جنرل سعید چنیگری سے ملاقات کریں گے اور الجزائر کے وزارت قومی دفاع (ایم این ڈی) کے سینئر حکام کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ بات چیت میں فوجی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں اسٹریٹجک مفادات، صلاحیت کی تعمیر، تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور 'میک ان انڈیا' اقدامات پر زور دیا جائے گا۔ اس دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کریں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کی توثیق کرے گا، اس دورے کی ایک اہم بات الجزائر کے شاندار انقلاب 01 نومبر 1954 کی 70ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ ہوگی۔اور ایک تقریب ہوگی جس میں جنرل چوہان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور تعلیم کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، سی ڈی ایس الجزائر کے باوقار ہائر وار اسکول کا بھی دورہ کریں گے، جو کہ الجزائر کی فوجی قیادت کو تربیت دینے کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں وہ سینئر افسران سے خطاب کریں گے اور اس سے ہندوستان اور الجزائر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کی امید ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande