جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کے والد نے لگژری کار خریدی
گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کالے ہرن کے شکار معاملے میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ لارنس بابا صدیقی قتل معاملے کے بعد زیادہ سرخیوں میں ہے۔ درین اثنا سلمان کے والد سلیم خان نے دھنتیرس پر ایک نئی کار خریدی ہے۔ یہ معلوم
Amidst death threats, Salman Khan father buys luxury car


گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کالے ہرن کے شکار معاملے میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ لارنس بابا صدیقی قتل معاملے کے بعد زیادہ سرخیوں میں ہے۔ درین اثنا سلمان کے والد سلیم خان نے دھنتیرس پر ایک نئی کار خریدی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ سلمان نے یہ کار اپنے والد کی حفاظت کے لیے خریدی ہے یا یہ دھنتیرس کے موقع کی وجہ سے ۔ اس گاڑی کی قیمت سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سلیم خان کی نئی سفید مرسڈیز بینز کار دکھائی دے رہی ہے۔ گاڑی کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ہیں۔ بالی ووڈ سلیبریٹی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر سلمان خان کی نئی گاڑی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا، ”تہوار کے سیزن کے آغاز پر نئی کار..... سلمان خان کے والد سلیم خان نے نئی مرسڈیز خرید کر دھنتیرس منایا۔“ سلیم خان نے اپنے لیے مرسڈیز کار خریدی ہے جس کی قیمت 1.57 کروڑ روپے ہے۔

چند روز قبل سلمان خان نے بھی بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی۔ اس طرح خان فیملی نے ایک ماہ میں دو مہنگی کاریں خریدی ہیں۔ بشنوئی گینگ کی مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے سلمان نے اپنی حفاظت کے لیے یہ کاریں خریدی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande