عالمی بچت کا دن (ورلڈ سیونگ ڈے) ہر سال 30 اکتوبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ بچت کا دن بچت کے رویے کے ساتھ خواہشات کوکنٹرول ، ضرورت اور کفایت شعاری کا اظہار بھی ہے۔ ایک اور معنی میں یہ دن دنیا کے سامنے سادگی، غیر ضروری اخراجات پر پابندی اور دکھاوے سے پاک زندگی کا فلسفہ پیش کرتا ہے۔ 31 اکتوبر 1924 کو اٹلی کے شہر میلان میں پہلی بین الاقوامی کفایت شعاری کانفرنس منعقد ہوئی اور متفقہ قرارداد منظور کر کے ورلڈ سیونگ ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اطالوی پروفیسر فلیپو رویزا نے اس دن کو بین الاقوامی بچت کا دن قرار دیا۔ یہ دن بچت کی حوصلہ افزائی کے لیے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ 29 ممالک کے نمائندے بچت کا آئیڈیا اور معیشت اور فرد سے اس کی مطابقت کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانا چاہتے تھے۔ بچت کا عالمی دن عام طور پر 30 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، سوائے ان ممالک کے جہاں عام تعطیل ہوتی ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1611- گستاف II ایڈولف 17 سال کی عمر میں سویڈن کا بادشاہ بن گیا۔
1956۔ ہندوستان کا پہلا فائیو اسٹار ہوٹل اشوکا کھولا گیا-
1960 برطانیہ میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی گئی۔
1963 میں افریقی ممالک مراکش اور الجیریا نے جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
1974- مشہور غزل اور ٹھمری گلوکاربیگم اخترکی وفات-
1975 اسپین میں کنگ جوآن کالوس نے اقتدار سنبھالا۔
1980 امریکہ کے وسطی ممالک ہونڈارس اور ایل سلواڈور نے سرحدی تنازعہ حل کیا-
1994 بلقان کے ملک میسیڈونیا کے پارلیمانی انتخابات میں کمیونسٹوں نے جیت حاصل کی۔
2001 میں پاکستان نے اسامہ بن لادن سے تعلقات کے الزام میں 3 جوہری سائنسدانوں کو امریکہ کے حوالے کیا۔
2021- فلمی اداکار یوسف حسین (دلیپ کمار) کی وفات۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی