ایم یو کے 10 طلبہ کو ملازمت کی پیشکش
ایم یو کے 10 طلبہ کو ملازمت کی پیشکش علی گڑھ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سائنس، مینجمنٹ، ہیومینٹیز، لائف سائنسز اور کامرس کی فیکلٹیوں کے دس طلبہ کو مختلف کمپنیوں بشمول ڈبلیو ایس پی انڈیا، گیتانجلی ہوم اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ، انٹیگریو
ایم یو کے 10 طلبہ کو ملازمت کی پیشکش


ایم یو کے 10 طلبہ کو ملازمت کی پیشکش

علی گڑھ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سائنس، مینجمنٹ، ہیومینٹیز، لائف سائنسز اور کامرس کی فیکلٹیوں کے دس طلبہ کو مختلف کمپنیوں بشمول ڈبلیو ایس پی انڈیا، گیتانجلی ہوم اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ، انٹیگریون، آئی گلوبل اکیڈمی، میجک بلیئن، زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی اور زیپٹو نے ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ پلیسمنٹ مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے کیا تھا۔ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر نے بتایا کہ پریزنٹیشن اسپیشلسٹ، لینڈ ریفرینس، ٹیچرز اور ٹرینرز، اور ایچ آر میں الگ الگ عہدوں کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ میں اجمل حسین (ایم اے، عربی)، محمد کامران (ایم ایس سی- جغرافیہ)، شاہ زیب انصاری (ایم ایس سی- بایو ڈائیورسٹی اور مینجمنٹ)، جنید عالم (ایم ایس سی-زولوجی)، محمد طالب (ایم اے-ای ایل ٹی)، نوید (بی ایس سی آنرز کیمسٹری)، انعم ذاکر (ایم کام)، فہد (ایم اے-جرمن)، سیف اللہ حیدر (ایم بی اے) اور الفیہ ریاض (ایم بی اے) شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande