اے ایم یو کے پروفیسر نے بین الاقوامی ورکشاپ میں خطبہ پیش کیا
علی گڑھ،22 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے سابق چیئرمین پروفیسر بی پی سنگھ نے ایمٹی یونیورسٹی، نوئیڈا کے زیر اہتمام ”سیفٹی، سیکورٹی اور سوسائیٹل ایپلی کیشنز کے لیے ریڈی ایشن ڈیٹیکشن سسٹمز“ کے موضوع پر منعقدہ علاقائی ورکشاپ میں س
اے ایم یو کے پروفیسر نے بین الاقوامی ورکشاپ میں خطبہ پیش کیا


علی گڑھ،22 اکتوبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے سابق چیئرمین پروفیسر بی پی سنگھ نے ایمٹی یونیورسٹی، نوئیڈا کے زیر اہتمام ”سیفٹی، سیکورٹی اور سوسائیٹل ایپلی کیشنز کے لیے ریڈی ایشن ڈیٹیکشن سسٹمز“ کے موضوع پر منعقدہ علاقائی ورکشاپ میں سیفٹی بڑھانے کے لئے ایڈوانسڈ ریڈی ایشن ڈیٹیکشن سسٹمز کی افادیت پر خطبہ دیا۔

انہوں نے ورکشاپ میں ایک تکنیکی سیشن کی صدارت بھی کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر سنگھ نے تحقیق، طبی تشخیص اور صنعت میں تابکاری کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس کے خطرات کو کم کرنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوانسڈ ڈٹیکشن سسمٹز کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کائناتی شعاعوں، ریڈون، اور طبی امیجنگ میں استعمال ہونے والے مصنوعی وسائل سمیت آئنائزنگ تابکاری وسائل پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے مختلف ایڈوانسڈ ڈٹیکٹر سسٹمز کا تعارف بھی کرایا۔ اس کے علاوہ ماڈرن سیفٹی ٹولز جیسے کہ اے آئی پاورڈ ڈٹیکٹرز، ویئریبل مانیٹرز اور ڈرون پر مبنی معائنہ وغیرہ کا بھی ذکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande