حادثے کے دوسرے دن ملبے سے دو ارکان کی لاشیں بر آمد
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س) ۔
گزشتہ ماہ بحیرہ عرب میں گر کر ڈوبنے والے انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو کے لاپتہ پائلٹ ان کمانڈ کی لاش پور بندر سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر سے برآمد کر لی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ملبے کے ساتھ عملے کے دونوں ارکان کی باقیات سمندر سے نکالی گئی تھیں جو حادثے کے اگلے روز مل گئی تھیں۔ اب عملے کے تیسرے رکن کی میت کو آئی سی جی کی روایات اور اعزاز کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی سی جی کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) مارک III دھرو کو گجرات میں طوفان کے موسم کے دوران منفی حالات میں موٹر ٹینکر ہری لیلا سے شدید زخمی عملے کے رکن کو نکالنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ پچھلے مہینے، 2 ستمبر کو، رات تقریباً 11.00 بجے،اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر جو طبی انخلاء کے مشن پر نکلا تھا، اس میں دو پائلٹ اور دو غوطہ خور سوار تھے۔ جب ہیلی کاپٹر انخلاء کے لیے جہاز کے قریب آ رہا تھا تو رات 11 بج کر 15 منٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر عملے سمیت سمندر میں گر کر ڈوب گیا۔ اس کے بعد 3 ستمبر کو کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا اور ایک غوطہ خور زندہ نکال لیا گیا جس کے بعد آئی سی جی نے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ دونوں پائلٹس اور ایک غوطہ خور کی تلاش میں 04 جہاز اور دو طیارے تعینات کیے تھے۔
تلاشی مہم کے دوران دوسرے دن ہیلی کاپٹر (فریم نمبر سی جی 863) کا ملبہ برآمد ہونے کے بعد عملے کے دو ارکان، کمانڈنٹ (جے جی) وپن بابو اور چیف نویک کرن سنگھ کی لاشیں ملیں۔ اس کے بعد، آئی سی جی نے اپنے اے ایل ایچ دھرو بیڑے کی حفاظتی جانچ کا حکم دیا اور ملٹی مشن ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر اس وقت تک پابندی لگا دی گئی ہے جب تک اس واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پوربندر میں مقیم کوسٹ گارڈ کے 835 سکواڈرن کا ہیلی کاپٹر ناک کے بل چلتے ہوئے سمندر میں گر گیا تھا۔ آئی سی جی نے عملے کے لاپتہ تیسرے رکن کی تلاش میں وسیع پیمانے پر تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ آئی سی جی کمانڈر امیت اونیال نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل تلاشی مہم کے نتیجے میں مشن کے پائلٹ ان کمانڈ کمانڈنٹ راکیش کمار رانا کی لاش 10 اکتوبر کو پوربندر کے جنوب مغرب میں تقریباً 55 کلومیٹر دور سمندر سے برآمد ہوئی۔ ہے ان کی میت کو آئی سی جی کی روایات اور اعزاز کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ