انڈر 19 ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے 13سالہ ویبھو سوریہ ونشی
نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ چنئی میں بھارت اور آسٹریلیا کی انڈر- 19 ٹیموں کے درمیان جاری یوتھ ٹیسٹ میچ میں، ویبھو سوریہ ونشی نے منگل کو بھارت کے لیے انڈر- 19 ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری درج کی۔ ہندوستان کے لیے پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے، 13 سالہ
Vaibhav Suryavanshi second fastest century in U-19 Test


نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ چنئی میں بھارت اور آسٹریلیا کی انڈر- 19 ٹیموں کے درمیان جاری یوتھ ٹیسٹ میچ میں، ویبھو سوریہ ونشی نے منگل کو بھارت کے لیے انڈر- 19 ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری درج کی۔

ہندوستان کے لیے پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے، 13 سالہ نوجوان نے صرف 58 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں 14 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ وہ 104 رن بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوگئے۔

مجموعی طور پر یہ انڈر- 19 ٹیسٹ میں دوسری تیز ترین سنچری ہے جس کا ریکارڈ اب بھی انگلینڈ کے معین علی کے پاس ہے۔ معین نے یہ ریکارڈ 2005 میں بنایا تھا جب انہوں نے 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ویبھو پچھلے سال اس وقت روشنی میں آئے تھے جب وہ 12 سال کی عمر میں بہار کے لیے کھیلتے ہوئے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے اور سچن تندولکر اور یوراج سنگھ کے ریکارڈ کو توڑدیا تھا۔ وہ اب تک دو فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande