فرانسیسی شہریوں کے ممکنہ انخلا کے لیے فوجی بحری جہاز لبنان روانہ
پیرس،یکم ستمبر(ہ س)۔ فرانس کی بحریہ کا ایک جہاز پیر کے روز ملک کے جنوب مشرق سے روانہ ہو گیا۔ یہ بحری جہاز احتیاطا لبنانی ساحل کے نزدیک تعینات ہو گا تا کہ فرانسیسی شہریوں کو نکالنے کی ضرورت پڑنے پر کام آ سکے۔ یہ بات فرانس کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف
فرانسیسی شہر لبنان


پیرس،یکم ستمبر(ہ س)۔

فرانس کی بحریہ کا ایک جہاز پیر کے روز ملک کے جنوب مشرق سے روانہ ہو گیا۔ یہ بحری جہاز احتیاطا لبنانی ساحل کے نزدیک تعینات ہو گا تا کہ فرانسیسی شہریوں کو نکالنے کی ضرورت پڑنے پر کام آ سکے۔ یہ بات فرانس کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی نے بتائی۔مذکورہ ذمے دار کے مطابق فرانس کا جنگی ہیلی کاپٹر (پی ایچ اے) بردار جہاز 5 سے 6 روز میں بحیرہ روم کے مشرق میں واقع علاقے پہنچے گا۔ جہاز پر ہیلی کاپٹر اور جنگجو دستے موجود ہیں۔ ذمے دار نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔فرانس کے پاس اس نوعیت کے 3 بحری جہاز ہیں۔ اس جہاز کا وزن 21500 ٹن اور لمبائی 199 میٹر ہوتی ہے۔ یہ بحری جہاز تیرتی ہوئی بندر گاہ کی حیثیت رکھتا ہے جس میں سیکڑوں افراد کی گنجائش ہے۔

لبنان میں اس وقت تقریبا 23 ہزار فرانسیسی یا فرانسیسی لبنانی موجود ہیں۔ فرانس کے سفارت خانے نے ٹیلی فون پر جواب دینے کے لیے ایک سیل قائم کیا ہے جو ہفتے کے تمام دن کام کرتا ہے۔ یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ جان نویل بارو نے پیر کے روز بیروت کے دورے میں بتائی۔اسرائیل نے پیر کی شب جنوبی لبنان میں محدود زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande