تاریخ کے آئینے میں 24 مئی:خوب پھلا پھولا سرسید کا چمن
دنیا آج جس مایہ ناز مادر درسگاہ کو علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے طور پر جانتی ہے، 1975میں سرسید احمد خاں


MAO college 

دنیا آج جس مایہ ناز مادر درسگاہ کو علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے طور پر جانتی ہے، 1975میں سرسید احمد خاںنے اسکی داغ بیل محمڈن اینگلو اوریئنٹل کالج کے طور ڈالی جس کی24 مئی 1975سے باضابطہ شروعات ہوئی۔ اس ادارے سے ملک کی تعلیم وتربیت بالخصوص مسلمانان ہند کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہاں سے گریجوئٹ کرنے والاپہلاشخص ہندوتھاجس کا نام ایشوری پرسادہے ۔ 15 شعبہ جات سے شروع ہونے والے اس انسٹی ٹیوٹ میں آج 108 شعبہ جات ہیں۔ 1200 ایکڑ پر پھیلی اس یونیورسٹی میں 300 سے زیادہ کورسز ہیں۔ یہ ادارہ اپنی لائبریری کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں کی مولانا آزاد لائبریری میں 13.50 لاکھ کتابوں کے ذخیرہ ساتھ بہت سے نایاب مخطوطات موجود ہیں۔

دیگر اہم واقعات

1543: پولینڈ کے ماہر فلکیات نکولس کوپرنیکس کا انتقال۔

1689: برطانوی پارلیمنٹ نے پروٹسٹنٹ عیسائیوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دی۔

1875: سید احمد خان نے علی گڑھ میں محمدین اینگلو اورینٹل اسکول قائم کیا۔ اب اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1899: بنگلہ کے مشہور شاعر قاضی نذر اسلام کی پیدائش۔

1915: تھامس الوا ایڈیسن نے ٹیلی اسکرئب ایجاد کی۔

1931: پہلی ایئر کنڈیشنڈ مسافر ٹرین امریکہ میں والٹمور-اوہائیو روٹ پر چلائی گئی۔

1954: ہندوستانی کوہ پیما بچھیندری پال کی پیدائش۔

1955: ہندی فلموں کے مشہور موسیقار راجیش روشن کی پیدائش۔

1985: بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1994: منیٰ (سعودی عرب) میں حج سے متعلق تقریب کے دوران بھگدڑ۔ 250 سے زائد عازمین جاں بحق ہوئے۔

1994: نیویارک شہر میں 1993 کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر بم دھماکے کے چار ملزمان میں سے ہر ایک کو 240 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

2000:بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر مجروح سلطان پوری کاانتقال

2001: نیپال کی 15 سالہ شیرپا ٹیمبا شیری ماو¿نٹ ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرنے والی سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئیں۔

2014: تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگلک شیناواترا کو فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار/شہزاد


 rajesh pande