ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
نئی دہلی 17اکتوبر (ہ س )۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راو نڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا


نئی دہلی 17اکتوبر (ہ س )۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راو نڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔اس طرح عمان نے ٹی ۔20ورلڈ کپ میں اہم مہم کا آغاز جیت سے کر دیاہے ۔

الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 130 رنوں کا ہدف دیا۔پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے والے پاپوا نیو گنی کے کھلاڑی میزبان عمان کے بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکے۔پی این جی کی جانب سے صرف کپتان اسداللہ والا 56 اور چارلس امینی 37 رنز بنا کر نمایا رہے۔عمان کے ذیشان مقصود نے 20 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلیم اللّٰہ اور بلال خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں عمانی اوپنرس نے پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاپوا نیو گنی کے گیند بازوں کو بڑی آسانی سے کھیلتے نظر آئے ۔ جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جبکہ عاقب الیاس بھی 50 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande