’رَانابالی‘ کا زبردست ٹیزر جاری، وجے اور رشمیکا کے کرداروں پر شائقین کا مثبت ردعمل
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع فلم ’رَانابالی‘ کا زبردست ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ مائیتھری مووی میکرز کے بینر تلے بننے والی یہ پیریڈ فلم بھارتی تاریخ کے ایک ایسے دور کی کہانی پردۂ سیمیں پر لانے کا دعویٰ کرتی ہے جسے طویل عرصے تک فر
’رَانابالی‘ کا زبردست ٹیزر جاری، وجے اور رشمیکا کے کرداروں پر شائقین کا مثبت ردعمل


وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع فلم ’رَانابالی‘ کا زبردست ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ مائیتھری مووی میکرز کے بینر تلے بننے والی یہ پیریڈ فلم بھارتی تاریخ کے ایک ایسے دور کی کہانی پردۂ سیمیں پر لانے کا دعویٰ کرتی ہے جسے طویل عرصے تک فراموش کردیا گیا۔ فلم میں وجے رائل سیما کی سرزمین سے جڑے ’رَانابالی‘ کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ رشمیکا ان کی اہلیہ اور جدوجہد کی ساتھی جایمّا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ ووسلو فلم میں ظالم برطانوی افسر سر تھیوڈور ہیکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی 1876 سے 1878 کے دوران مدراس اور جنوبی ہند میں پڑنے والے شدید قحط کے پس منظر پر مبنی ہے۔ اس دور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی تھیں اور اس کے لیے نوآبادیاتی پالیسیوں کو بھی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ ’رَانابالی‘ اسی سانحے اور اس کے بعد جدوجہد سے ابھرنے والے ہندوستان کی کہانی سامنے لانے کی کوشش کرتی ہے۔ ٹیزر میں اس دور کے ہولناک حالات کے ساتھ لوگوں کی جدوجہد اور پھر دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ فلم میں رائل سیما کی ثقافت، زبان، مناظر اور مقامی انداز کو خاصی حقیقت پسندی کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

راہل سانکرتیاین کی ہدایت کاری میں بننے والی ’رَانابالی‘ میں وجے اور رشمیکا ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے، لیکن اس مرتبہ دونوں کا انداز پہلے سے بالکل مختلف اور زیادہ بے باک بتایا جا رہا ہے۔ فلم کے ٹیزر کو اجے-اتل کی زبردست موسیقی نے مزید مؤثر بنا دیا ہے۔ فلم میں اچھائی اور برائی کے درمیان کشمکش اور برائی پر اچھائی کی فتح کے موضوع کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی یہ فلم اکتوبر میں تہواروں کے موسم کے دوران سینما گھروں میں ریلیز ہونے کی تیاری میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande