
ڈوڈہ کے کالجوگاسر علاقے میں چرواہا پہاڑی سے گر کر جاں بحق
جموں، 08 ستمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے کالجوگسر علاقے میں ایک 45 سالہ چرواہا پہاڑی راستے سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق محمد حسین ولد شعبان خانجی سکنہ لٹی جار، گندوہ، لکابر دھار کے قریب اپنے عارضی ٹھکانے کے نزدیک موجود تھا کہ اچانک دشوار گزار پہاڑی راستے سے اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں جاگرا۔
حادثے میں محمد حسین کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو آبائی گاؤں منتقل کیا گیا، جہاں آخری رسومات اور دیگر ضروری کارروائیاں انجام دی گئیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر