جموں و کشمیر اسمبلی کا چھٹا اجلاس 21 ستمبر سے شروع، عارضی کیلنڈر جاری
جموں و کشمیر اسمبلی کا چھٹا اجلاس 21 ستمبر سے شروع، عارضی کیلنڈر جاری سرینگر، 08 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے منگل کو 21 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے لیے عارضی کیلنڈر جاری کیا۔ کیلنڈر کے مطابق، سیشن ک
تصویر


جموں و کشمیر اسمبلی کا چھٹا اجلاس 21 ستمبر سے شروع، عارضی کیلنڈر جاری

سرینگر، 08 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے منگل کو 21 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے لیے عارضی کیلنڈر جاری کیا۔ کیلنڈر کے مطابق، سیشن کا آغاز 21 ستمبر بروز سوموار کو گورنمنٹ بزنس کے ساتھ شروع ہوگا۔ 22 ستمبر بروز منگل کو سرکاری کام شروع ہوگا۔ بدھ 23 ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ جی کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ پرائیویٹ ممبرز کے بل جمعرات، 24 ستمبر اور پیر، 28 ستمبر کو شیڈول ہیں، جبکہ پرائیویٹ ممبرز کی قراردادیں جمعہ، 25 ستمبر کو پیش کی جائیں گی۔ 26 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار 27 ستمبر کو چھٹی ہوگی۔سرکاری کاروبار منگل، 29 ستمبر اور بدھ، 30 ستمبر کو مقرر کیا گیا ہے،۔کیلنڈر اسمبلی سپیکر ایڈووکیٹ عبدالرحیم راتھر نے جاری کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande