
میٹرو۔ آر ٹی سی مشترکہ پاس شروع کیا جائے گاحیدرآباد، 8 ستمبر(ہ س)۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے کل عہدیداروں کو حیدرآباد میں میٹروریل اور آرٹی سی بس میں سفر کے لیے مسافرین کے لیے ماہانہ اورروزانہ آپشنس کے ساتھ فوری ایک مشترکہ پاس شروع کرنے کی ہدایت دی۔ سنجے جاجونے بیگم پیٹ میٹروریل بھون میں ایچ ایم آرایل،ٹی جی ایس آرٹی سی،الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ اورحیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کیا۔ حیدرآباد میٹروریل اورٹی جی ایس آرٹی سی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ تکنیکی طورپرمشترکہ پاس متعارف کرنے کےلیے تیارہیں اور اس پرعمل درآمد کےلیے انتظامات کو قطعیت دی ہے۔ جاجو نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ مشترکہ کرایہ اسٹرکچرکوجلدقطعیت دیتے ہوئے اس پاس سسٹم کو شروع کیا جائے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق