جَلگاؤں میں الیکٹرک بس کی ٹکر سے 29 سالہ نوجوان خاتون جاں بحق
جلگاؤں، 8 ستمبر (ہ س)۔ دھولیہ سولہاپور قومی شاہراہ پر جامدا پھاٹے کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی 29 سالہ نوجوان خاتون کو تیز رفتار الیکٹرک بس نے زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت پراچی مہندر پوار، عمر 29 سال، سا
Jalgaon Electric Bus Accident Young Woman Killed


جلگاؤں، 8 ستمبر (ہ س)۔ دھولیہ سولہاپور قومی شاہراہ پر جامدا پھاٹے کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی 29 سالہ نوجوان خاتون کو تیز رفتار الیکٹرک بس نے زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت پراچی مہندر پوار، عمر 29 سال، ساکن نوی گاؤں، میہون بارے کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد میہون بارے اور نوی گاؤں کے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔پراچی پوار چالیس گاؤں میں رہنے والی اپنی پھوپھی سے ملاقات کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ اس کے بعد تقریباً سوا 8 بجے وہ جامدا پھاٹے کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی تھی۔ اسی دوران دھولے سے چالیس گاؤں کی سمت جانے والی الیکٹرک بس نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ بس کا نمبر ایم ایچ 49 بی زیڈ 8276 بتایا گیا ہے۔ ٹکر کے نتیجے میں پراچی شدید زخمی ہوگئی۔ اس کے سر پر گہری چوٹ آئی اور بڑی مقدار میں خون بہہ گیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی شہریوں نے مدد کرتے ہوئے اسے ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے میہون بارے دیہی اسپتال پہنچایا، تاہم طبی افسر نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی میہون بارے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر شہریوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی تھی، جس کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال سنبھالی اور ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کیا۔اس معاملے میں پراچی کے والد مہندر نارائن پوار، عمر 64 سال، جو ریٹائرڈ استاد ہیں، نے میہون بارے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بس ڈرائیور نیلیش اشوک سولنکے، ساکن ولٹھان، تعلقہ سوی گاؤں، ضلع چھترپتی سنبھاجی نگر، کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس حادثے کے اسباب اور بس ڈرائیور کی مبینہ لاپروائی کے معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande