سورت کے پانچ سالہ نیرو نے بنایا ریکارڈ، صرف ایک منٹ 31 سیکنڈ میں گجرات کے تمام آر ٹی او کوڈ بتا ئے
۔’انڈیا بک آف ریکارڈز‘ میں نام درج، کم عمری میں غیر معمولی یادداشت کا مظاہرہ سورت، 08 ستمبر (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے رہنے والے نیرو کٹاریہ کی عمر 5 سال 11 ماہ ہے۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی یادداشت اور حافظے سے گجرات کو عزت بخشی ہے۔ نیرو نے صرف ایک
India-Book-of-Records-Neerav-Kataria-Surat


۔’انڈیا بک آف ریکارڈز‘ میں نام درج، کم عمری میں غیر معمولی یادداشت کا مظاہرہ

سورت، 08 ستمبر (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے رہنے والے نیرو کٹاریہ کی عمر 5 سال 11 ماہ ہے۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی یادداشت اور حافظے سے گجرات کو عزت بخشی ہے۔ نیرو نے صرف ایک منٹ 31 سیکنڈ میں گجرات کے تمام آر ٹی او مقامات کے کوڈ کو روانی سے پڑھ کر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی اس کامیابی کو ’انڈیا بک آف ریکارڈز‘ میں درج کیا گیا ہے۔

نیرو کی اس حصولیابی کے پیچھے اس کی جستجو رکھنے والی فطرت اور مسلسل سوالات پوچھنے کی عادت اہم عوامل رہے۔ ایک بار اپنے خاندان کے ساتھ سفر کے دوران، انہوں نے سڑک پر چل رہی مختلف گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر لکھے آر ٹی او کوڈز دیکھے۔ انہوں نے اپنے والدین سے پوچھا کہ ان کی گاڑی پر”جی جے -5“ لکھا ہے، جب کہ آگے چل رہی گاڑی پر ’ایم ایچ‘کیوں لکھا ہے؟ اس سادہ سے سوال نے سیکھنے میں اس کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔

محض بیس روزہ تیاری

نیرو کی والدہ، کرنالی کٹاریہ کے مطابق، نیرو میں گہرا تجسس اور سوال پوچھنے کی عادت زیادہ ہے۔ تقریباً 20 دنوں میں اس نے گجرات کے تمام آر ٹی او کوڈ حفظ کر لیے۔ نیرو کے گھروالوں نے محسوس کیا کہ اس ہنر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور انہوں نے انڈیا بک آف ریکارڈز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

انڈیا بک آف ریکارڈز میں فاسٹسٹ کڈ ٹو ریکال آل گجرات آر ٹی او لوکیشنز کا ریکارڈ حاصل کرکے نیرو نے ثابت کیا ہے کہ صحیح رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے چھوٹے بچے بھی بڑی چیزیں حاصل کر سکتے ہیں۔ نیرو کی کامیابی اس کے خاندان کے ساتھ ساتھ سورت اور پوری ریاست گجرات کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ اس کا ہنر دوسرے بچوں اور والدین کے لئے باعث ترغیب ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande