
نئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت متعدد رہنماوں نے منگل کے روز مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل گری راج سنگھ کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’وزیر گری راج سنگھ کو ان کے یومِ پیدائش پر بہت بہت مبارکباد۔ وہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ شعبہ ہندوستانی ورثے سے گہرائی کے ساتھ وابستہ ہے اور خود انحصاری کے ہمارے وژن کو پورا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘ اوم برلا نے کہا کہ وہ ایشور سے آپ کی صحت مند، مسرور اور بابرکت زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ زمین سے جڑ کر نہایت مستعدی کے ساتھ ملک اور سماج کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایشور انہیں صحت مند رکھے اور عمرِ دراز عطا کرے۔
مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے اور بنکروں و دستکاروں کو خود کفیل بنانے کی سمت میں آپ قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ عام نتن گڈکری نے کہا کہ ایشور سے گری راج سنگھ کی بہترین صحت، طویل عمری اور خوشگوار زندگی کی تمنا کرتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے بھی گری راج کی بہترین صحت، خوشحال زندگی اور درازیِ عمر کی تمنا کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن