پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سچن پائلٹ نے راہل اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی
نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس کا پنجاب انچارج مقرر کیے جانے کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے منگل کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران پنجاب کانگریس کے تنظیمی معاملات، آ
پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سچن پائلٹ نے راہل اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی


نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس کا پنجاب انچارج مقرر کیے جانے کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے منگل کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران پنجاب کانگریس کے تنظیمی معاملات، آئندہ سیاسی پروگراموں اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں سچن پائلٹ نے راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب کانگریس کی تنظیمی صورتحال، پارٹی رہنماؤں کے درمیان تال میل اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس دوران راہل گاندھی کے مجوزہ پنجاب دورے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حال ہی میں تنظیمی ردوبدل کرتے ہوئے سچن پائلٹ کو پنجاب کا انچارج مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اس عہدے پر بھوپیش بگھیل کی جگہ لی ہے۔اب پنجاب میں پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے اور مختلف دھڑوں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کی ذمہ داری سچن پائلٹ کے کندھوں پر ہوگی۔ پارٹی قیادت اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر زور دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande