تمام محکموں کو اپنے بجٹ کا تخمینہ 1 اکتوبر تک سی ایس ایف ایم پر آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت
پٹنہ، 8 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ خزانہ نے مالی سال28-2027کے بجٹ تخمینوں اور سال28-2027کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کی تیاری کے سلسلے میں ریاستی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔گردنی باغ، پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ ورکشاپ نے تمام محکموں کے لیے ایک ہدف مقر
تمام محکموں کو اپنے بجٹ کا تخمینہ 1 اکتوبر تک سی ایس ایف ایم پر آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت


پٹنہ، 8 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ خزانہ نے مالی سال28-2027کے بجٹ تخمینوں اور سال28-2027کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کی تیاری کے سلسلے میں ریاستی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔گردنی باغ، پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ ورکشاپ نے تمام محکموں کے لیے ایک ہدف مقرر کیا کہ وہ یکم اکتوبر 2026 تک جامع مالیاتی انتظامی نظام 2.0 پورٹل پر اپنے بجٹ کے تخمینے اپ لوڈ کریں۔ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی گئی۔اس ورکشاپ میں، تمام محکموں کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے بجٹ کی تیاری کے اپ ڈیٹ شدہ عمل سے متعارف کرایا گیا، جس میں تکنیکی پہلوؤں اور پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ سی ایف ایم ایس 2.0 سافٹ ویئر پر دی جارہی ٹریننگ کے دوران 15 ہندسوں کے بل کوڈ کی ساخت اور آمدنی اور کیپٹل اکاؤنٹس کے درمیان اخراجات کی درست درجہ بندی کے بارے میں ہدایات شامل تھیں۔ مسلسل ترقی اور خصوصی بجٹ کی تیاری کے مقصد سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے مطابق منصوبے تیار کرنے پر زور دیا گیا۔ محکموں کو صنفی بجٹ، بچوں کی بہبود اور گرین بجٹ کے لیے درکار ڈیٹا اور زمینی اہداف کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرائی گی ۔

ورک شاپ میں ریاست میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے آئندہ مالی سال 2027-28 سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) بجٹ کی تیاری کے لیے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات کا اشتراک کیا گیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی ایڈوائزری کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے مالی شفافیت کے لیے مائنر ہیڈ 800 کے استعمال کو ختم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس ورکشاپ میں بلدیاتی اداروں، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو دی جانے والی گرانٹ ان ایڈ کے مناسب استعمال اور دفعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ ورکشاپ ریاستی حکومت کے وسائل کی موثر تقسیم، مالی نظم و ضبط اور بروقت اور غلطی سے پاک بجٹ کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ ورکشاپ میں بجٹ افسران، داخلی مالیاتی مشیر، اور تمام محکموں کے معاون داخلی مالیاتی مشیروں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande