کسی بھی دباؤ کی حکمتِ عملی کے سامنے نہیں جھکے گا پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ: چیف جسٹس
حلف برداری کے بعد ڈی اے معاملے کی سماعت میں کہا: عدالت قانون اور آئین کے مطابق ہی کام کرے گی چنڈی گڑھ، 07 ستمبر (ہ س )۔ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے نومنتخب چیف جسٹس اشونی کمار مشرا نے پیر کو کہا کہ عدالت کسی بھی طرح کی دباو¿ ڈالنے والی حکمتِ ع
کسی بھی دباؤ کی حکمتِ عملی کے سامنے نہیں جھکے گا پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ: چیف جسٹس


حلف برداری کے بعد ڈی اے معاملے کی سماعت میں کہا: عدالت قانون اور آئین کے مطابق ہی کام کرے گی

چنڈی گڑھ، 07 ستمبر (ہ س )۔

پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے نومنتخب چیف جسٹس اشونی کمار مشرا نے پیر کو کہا کہ عدالت کسی بھی طرح کی دباو¿ ڈالنے والی حکمتِ عملی سے متاثر نہیں ہوگی اور آئین کے تئیں لی گئی حلف کی پاسداری کرے گی۔ انہوں نے یہ تبصرہ پنجاب حکومت کے ملازمین اور پنشنروں کے زیرِ التوا مہنگائی الاو¿نس (ڈی اے) اور مہنگائی ریلیف (ڈی آر) سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران کیا۔

جسٹس مشرا نے پیر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد وہ جسٹس روہت کپور کے ساتھ ڈویژن بنچ میں بیٹھے۔ سماعت کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ عدالت نہ تو درخواست گزاروں اور نہ ہی حکومت کے موقف سے متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی ادارہ قانون کی حکمرانی کے مطابق کام کرے گا اور کسی بھی دباو¿ کی حکمتِ عملی کے آگے نہیں جھکے گا۔

اگست میں ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پنجاب حکومت کو ملازمین اور پنشنروں کی زیرِ التوا ڈی اے/ڈی آر کی قسطیں 31 اگست تک جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے بقایا ادائیگی ہونے تک بڑے پیمانے پر اشتہارات جیسے غیر ضروری اخراجات سے بچنے کو بھی کہا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

پیر کو اسی حکم سے متعلق دو درخواستیں سماعت کے لیے فہرست میں شامل تھیں۔ ایک درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل چیتن متل نے کہا کہ حکومت نے حکم کے مطابق تعمیلی حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے۔ سینئر وکیل سنجے کوشل نے بھی سپریم کورٹ میں دائر اپیل اور اس کی طریقہ کار سے متعلق خامیوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے اشتہاری اخراجات اور رکشا بندھن کے موقع پر خواتین کو جاری کی گئی رقم کا بھی ذکر کیا۔ یہ دلائل درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کیے گئے تھے۔

جسٹس مشرا کی تقرری کے سلسلے میں پنجاب کابینہ نے اتوار کو ایک تجویز منظور کرکے مطالبہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت کی رائے لیے جانے تک تقرری اور حلف برداری روک دی جائے۔ تاہم، پیر کو پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے انہیں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande