
اداکار ورون دھون بھی ’ہنومان انش‘ کی تعریف کرنے والے ستاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ تقریباً 2 کروڑ روپے کے بجٹ میں بننے والی وشال چترویدی کی اس فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور اس کی کمائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اسی دوران ورون اپنی والدہ کرونا دھون کے ساتھ فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچے۔ فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ناظرین سے بھی اسے سنیما گھروں میں جا کر دیکھنے کی اپیل کی۔
ورون نے انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ’ہنومان انش‘ دیکھی اور یہ ان کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا۔ انہوں نے ناظرین سے اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے کی اپیل کی۔ اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم کی تشہیر کے لیے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا، بلکہ وہ خود اپنے تجربے کے بعد اس کے بارے میں لوگوں کو بتانا چاہتے تھے۔ ورون نے فلم سے وابستہ فنکاروں اور خاص طور پر اداکار شوبھینو ستیہ اور ہدایت کار وشال چترویدی کی بھی تعریف کی۔
ورون نے بھگوان ہنومان کے ساتھ اپنے بچپن سے جڑے خصوصی لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہنومان انش‘ ان کے لیے صرف ایک فلم نہیں، بلکہ کسی روحانی تجربے جیسی ہے۔ انہوں نے ناظرین سے سنیما گھروں میں جا کر اس کا تجربہ کرنے کی اپیل کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ ورون سے پہلے کنگنا رناوت، ویریندر سہواگ، ہدایت کار مدھر بھنڈارکر اور آدتیہ دھر بھی فلم کی حمایت میں اپنی رائے دے چکے ہیں۔ محض 2 کروڑ روپے کی لاگت میں بننے والی اس فلم کا 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنا اسے باکس آفس کی ایک خاص کامیابی کے طور پر قائم کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد