ویمنز ایشیا کپ: پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ
دبئی، 7 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر ہندوستان کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میچ کے دوران شفالی ورما کو آو¿ٹ کرنے کے بعد وداعی اشارہ (سینڈ آف)کرنے کے لئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے اکاونٹ
فاطمہ


دبئی، 7 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر ہندوستان کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میچ کے دوران شفالی ورما کو آو¿ٹ کرنے کے بعد وداعی اشارہ (سینڈ آف)کرنے کے لئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے اکاونٹ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

فاطمہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی لیول-1 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔ اس نے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بلے باز کے آوٹ ہونے کے بعد الفاظ، اعمال یا اشاروں سے متعلق ہے جو جارحانہ ردعمل کو بے عزتی یا اکسانے پرمحمول کرتا ہے۔

یہ واقعہ ہندوستان کی اننگز کے دوران شفالی ورما کے آوٹ ہونے کے بعد پیش آیا۔ فاطمہ نے شفالی کا کیچ لینے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا۔ 24 ماہ کے عرصے میں فاطمہ کا یہ دوسرا جرم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انہیں 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 آئی کے دوران ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کے صرف 55 رنز تک محدود ہونے کے باوجود فاطمہ گیند بازی کے معاملہ میں حاوی رہی۔ انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شفالی، جس نے 56 رنوں کے تعاقب میں جارحانہ انداز میں شروعات کی، ان کا پہلا شکار تھی۔ شفالی نے فاطمہ کی چھٹی گیند پر گیندباز کو آسان کیچ دیا تھا۔

فاطمہ نے اپنا جرم تسلیم کیا اور میچ ریفری سپریا داس کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا۔ اس لیے باضابطہ سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں پر سرکاری سرزنش کا کم از کم جرمانہ ہوتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔

بھارت سے 7 وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان کے پاس بحالی کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ ان کا اگلا میچ پیر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف ہے۔ اس میچ میں جیت پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

ہندستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande