نائیجیریا نے زمبابوے کو شکست دے کر انڈر 19- ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا
دارالسلام، 7 ستمبر (ہ س)۔ نائیجیریا نے زمبابوے کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں چار رن سے شکست دے کر انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر کا خطاب جیت لیا اور اگلے سال منعقد ہونے والے اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نائیجیریا نے پہلے بلے با
Sports-Cricket-Nigeria-Qualifie-Under-19-T20-WC


دارالسلام، 7 ستمبر (ہ س)۔ نائیجیریا نے زمبابوے کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں چار رن سے شکست دے کر انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر کا خطاب جیت لیا اور اگلے سال منعقد ہونے والے اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نائیجیریا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 98 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 19.5 اوورز میں 94 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ، نائیجیریا نے کوالیفائر مہم میں اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا اور اگلے سال بنگلہ دیش اور نیپال میں ہونے والے انڈر 19 خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری افریقی ٹیم بن گئی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ہی جگہ حاصل کر لی ہے۔

نائیجیریا کی کپتان17سالہ کرسٹابیل چکوواونئے نے کہا”میں میچ کے بعد میں رو پڑی کیونکہ میں واقعی میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر پارہی تھی ۔اگلا مرحلہ ابھی ابتدا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہاں چیلنج اور بھی سخت ہوگا۔ میری ٹیم نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے۔“

انہوں نے کہا”کھلاڑیوں نے کوچز کی بات سنی، متحد رہے، اور آخری اوور میں دباو¿ کے باوجود اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ اگر مجھے کوچنگ اسٹاف اور اپنے کھلاڑیوں کا تعاون حاصل نہ ہوتا تو میں اس ٹرافی کو اپنے ہاتھ میں لے کر یہاں نہیں ہوتی۔میں ان سب کی ناقابل یقین حد تک مشکور ہوں۔“

چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے چکوواونئے نے 21 رن بنائے اور ٹیم کو 98 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔نائیجیریا کی اننگز میں تین رن آؤٹ بھی شامل تھے۔ یوسین پیس نے اکیلے ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو ہلا دیا اور ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اتری ٹیم کو ابتدائی دھچکا دیا۔ بعد ازاں نائیجیریا کے دیگر گیند بازوں نے بھی اپنا تعاون دیتے ہوئے زمبابوے کو 94 رن پر آؤٹ کر دیا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب نائیجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ٹیم اس سے قبل 2025 ورلڈ کپ میں کھیلی تھی۔ اس ایڈیشن میں، نائیجیریا نے مکمل ہونے والے تین میں سے دو میچ جیتے تھے، جبکہ دو بارش کی وجہ سے ضائع ہو گئے تھے۔ ان کی سب سے یادگار کارکردگی نیوزی لینڈ کے خلاف رہی جہاں نائیجیریا نے بارش سے متاثرہ میچ میں 65 رن کا دفاع کرتے ہوئے جیت حاصل کی۔

نائیجیریا کے علاوہ، امریکہ نے اگلے سال کے ٹورنامنٹ کے لیے امریکن ریجن، ساموا مشرقی ایشیا پیسفک ریجن اور متحدہ عرب امارات نے ایشیا ریجن کوالیفکیشن روٹ کے ذریعے کوالیفائی کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande