مہاراشٹر میں ڈاکٹروں پر حملوں کو لے کر سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی
نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س )۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے ڈاکٹروں کی پٹائی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے مہاراشٹر میں ایک ڈاکٹر کی پٹائی کے معاملے کی سماع
مہاراشٹر میں ڈاکٹروں پر حملوں کو لے کر سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی


نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س )۔

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے ڈاکٹروں کی پٹائی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے مہاراشٹر میں ایک ڈاکٹر کی پٹائی کے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ایک ہی نظریے سے وابستہ لوگ ڈاکٹروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ شیوسینا کے کونسلر رمیش مہترے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کلیان کے شاستری نگر اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں ملنے والی ضمانت کی شرائط کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ایسے رہنماو¿ں اور سیاسی کارکنوں کو فوراً حراست میں لیا جانا چاہیے۔ ایسے لوگوں کو کھلے عام سڑکوں پر گھومنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹروں کے چیمبر میں جا کر انہیں بری طرح پیٹنا کسی بھی صورت میں معمول کی بات نہیں مانی جا سکتی۔ ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، تاکہ دوسرے لوگ بھی ایسی حرکت کرنے سے ڈریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande