دہلی کے ستیہ نکیتن واقعہ میں ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر اور پانچ دیگر اہلکاروں معطل کئے گئے
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ستیہ نکیتن پی جی عمارت انہدام حادثے کے سلسلے میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ عہدیداروں کو پیر کو معطل کر دیا۔ اس حادثے میں اب تک چھ لوگوں کی موت
SATYA-NIKETAN-MCD-5-OFFICIALS-SUSPENDED


نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ستیہ نکیتن پی جی عمارت انہدام حادثے کے سلسلے میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ عہدیداروں کو پیر کو معطل کر دیا۔ اس حادثے میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے جن افسران کو معطل کیا ہے، ان میں جنوبی ڈپٹی کمشنر راکیش کمار، سپرنٹنڈنگ انجینئر رنویر سنگھ، ایگزیکٹو انجینئر (بلڈنگ) للت کمار گوئل، اسسٹنٹ انجینئر (بلڈنگ) سنیل چوہان اور جونیئر انجینئر (بلڈنگ کنسٹرکشن) آشیش کمار شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے راحت اور بچاؤ کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کی صبح ایک بار پھر جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً 80 فیصد ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور صرف تہہ خانے باقی ہے۔ تہہ خانے میںپانی بھرا ہوا تھااور پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ پرانی عمارت کی جاری رکھ رکھاو کے کام کی وجہ سے عمارت گر گئی۔ اب تک 12 افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں چھ کی موت ہو گئی اور باقی چھ کی حالت مستحکم ہے۔

وزیر اعلیٰ نے دہلی میں پانچویں منزل سے اوپر کی عمارتوں کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے آس پاس کے پی جی اور عمارتوں کا مکمل معائنہ کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی پائے جانے پر انہیں سیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہلی والوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لاپروائی برتنے پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande