شوٹنگ سیٹ پر نظر آئے رنویر سنگھ، ’پرلے‘ سے سامنے آیا پہلا لک
’دھرندر‘ فرنچائز کی کامیابی کے بعد اداکار رنویر سنگھ اب اپنی اگلی فلم ’پرلے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جے مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم زومبی تھرلر اور سروائیول ڈراما بتائی جا رہی ہے۔ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور اسی دوران سیٹ
شوٹنگ سیٹ پر نظر آئے رنویر سنگھ، ’پرلے‘ سے سامنے آیا پہلا لک


’دھرندر‘ فرنچائز کی کامیابی کے بعد اداکار رنویر سنگھ اب اپنی اگلی فلم ’پرلے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جے مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم زومبی تھرلر اور سروائیول ڈراما بتائی جا رہی ہے۔ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور اسی دوران سیٹ سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تصاویر میں اداکار لمبے بال، ہلکی داڑھی اور رَف اینڈ ٹف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے اس ل±ک نے فلم کے بارے میں ناظرین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

سیٹ سے سامنے آنے والی ویڈیو میں رنویر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ایک گرد آلود اور چیلنجنگ ماحول میں شوٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سیٹ پر سڑکیں کیچڑ سے بھری نظر آتی ہیں اور آس پاس کئی گاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔ ایک منظر میں رنویر اپنی پیٹھ پر ایک بچی کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں، جس سے فلم کی کہانی میں موجود سروائیول اور جذباتی پہلو کی جھلک ملتی ہے۔ فلم کی کہانی مستقبل کے ممبئی کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک مہلک وبا کے بعد زومبی پھیلاو¿ نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔

’پرلے‘ کے ذریعے رنویر سنگھ بطور پروڈیوسر بھی اپنے کیریئر کی نئی شروعات کر رہے ہیں۔ فلم کی پروڈکشن اور ہدایت کاری جے مہتا کر رہے ہیں، جو فلم ساز ہنسل مہتا کے بیٹے ہیں۔ فلم میں رنویر کے ساتھ ملیالم اداکارہ کلیانی پریہ درشن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ کلیانی کو 2025 میں ریلیز ہونے والی ’لوکا: چیپٹر 1: چندرا‘ کے لیے کافی سراہا گیا تھا۔ زومبی تھرلر، سروائیول ڈراما اور رنویر کے نئے روپ کو دیکھتے ہوئے ’پرلے‘ کو لے کر فلمی شائقین میں ابھی سے خاصا تجسس پایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande