
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ گجرات کے وڈودرا میں 35ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف ) 2026 میں اجتماع کا افتتاح اور خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم 8 ستمبر کو دوپہر تقریباً 12 بجے وڈودرا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں سے ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی ) کے تین اہم سیکشن قوم کے لیے وقف کیے جائیں گے۔ یہ 326 کلومیٹر طویل سیکشن 20,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان میں سانند (شمالی)-مکر پورہ، نیو عمرگاو¿ں-نیو سفالے اور نیو سفالے-جے این پی ٹی سیکشن شامل ہیں۔
ان سیکشن کے شروع ہونے کے ساتھ ہی مال بردار راہداری کا نیٹ ورک اپنی پوری لمبائی میں کام کے لیے تیار ہو جائے گا۔ جے این پی اے سے براہ راست ریل رابطہ درآمد اور برآمدی سامان کی تیز رفتار نقل و حرکت کو قابل بنائے گا۔ اس سے صنعتی مراکز اور بندرگاہوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، رسد کی لاگت کو کم کرنے اور ممبئی کے ریل نیٹ ورک پر دباو¿ کو کم کرنے کی امید ہے۔
وزیر اعظم نیو سانند (شمالی)، نیو مکر پورہ، نیو عمرگاؤں اور نیو جے این پی ٹی، ممبئی سے مال بردار ٹرین خدمات کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ وڈودرا سے ٹانڈہ روڈ کے درمیان ایک نئی ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھائیں گے جس سے وڈودرا، چھوٹا ادے پور اور علی راج پور اضلاع کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم چھوٹا ادے پور-دھر پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والی جوباٹ-ٹانڈہ روڈ نئی ریلوے لائن کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ریلوے لائن علی راج پور کے دور دراز اور قبائلی علاقوں کو قومی ریل نیٹ ورک سے جوڑے گی۔
وزیر اعظم 329 کلومیٹر طویل اور9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے تین ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں وڈودرا-رتلام تیسری اور چوتھی ریل لائنیں، میاگام کرجن-چورندا-مالسار گیج کی تبدیلی، اور وشوامتری-ڈبھوئی کی ریلوے لائن کو ڈبل کئے جانے سے متعلق پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ مسافروں اور مال برداری کی صلاحیت کو بڑھانے، ریل روٹس پر بھیڑ کو کم کرنے اور گجرات اور مدھیہ پردیش کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔
وزیر اعظم تقریباً 1,780 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں این ایچ-48 کے کامریج-چلتھان سیکشن کو چھ لین بنانے، وڈودرا-سورت سیکشن پر تاپی اور نرمدا ندیوں پر بڑے پلوں سمیت اضافی ڈھانچے کی تعمیر اور این ایچ-53 پر آبھاوا، منڈھولا اور کھجوڑ جنکشن پر گریڈ سے الگ ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔
اس کے علاوہ، وزیر اعظم سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے اور این ایچ -48 کے وڈودرا-سورت سیکشن پر بلیک اسپاٹ (حادثے کے لحاظ سے حساس علاقوں) کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کنڈاری چوکڑی اور لوارا پاٹیا پر چھ لین والے فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ، وزیر اعظم گجرات حکومت کے تقریباً 2,600 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ان میں وڈودرا اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی رنگ روڈ فیز-2، کڈانا ڈیم پر 110 میگاواٹ کافلوٹنگ سولر پروجیکٹ اور وڈودرا میونسپل کارپوریشن کی نئی دفتری عمارت جیسے منصوبے شامل ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہاو¿سنگ پروجیکٹ اور مشرقی وڈودرا کے 11 گاو¿ں کے لیے پانی کی فراہمی کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
تقریباً 5:45 بجے، وزیر اعظم ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف ) 2026 کا افتتاح کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔ جی ایف ایف کا ساتواں ایڈیشن، جو دنیا کی معروف اور بااثر سالانہ فن ٹیک کانفرنسوں میں سے ایک ہے، ممبئی میں 8 سے 11 ستمبر تک منعقد ہو رہا ہے۔
2020 سے، جی ایف ایف عالمی شراکت داروں بشمول پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، مرکزی بینکوں، مالیاتی اداروں، فنٹیک کمپنیوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور تعلیمی اداروں کو اکٹھا کرنے والا ایک بین الاقوامی مباحثہ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
اس سال کانفرنس کا تھیم ہے ”امکانات سے نتائج : ایجنٹک اے آئی، ٹوکنائزیشن، کوانٹم - شولیتی مالیاتی نظام کے لئے یک قابل اعتماد، مربوط اور عالمی نظام“ ہے۔ کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ ایجنٹ اے آئی ، قابل پروگرام فائنانس، ٹوکنائزیشن اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سطح پر قابل اعتماد، جامع، اور موثر مالیاتی نظام تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد