یوم آیوروید کی اہم تقریب ناگپور میں منعقد ہو گی، تھیم”صحت مند کل کے لیے آیوروید“ ہوگا
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ اس سال یوم آیوروید کی مرکزی تقریب 23 ستمبر کو مہاراشٹر کے ناگپور میں منعقد کی جائے گی۔ اس سال کے آیوروید ڈے کا تھیم ”ایک صحت مند کل کے لیے آیوروید“ ہے، جس کا مقصد آیوروید کی بھرپور روایت کو مستقبل کی صحت کی ضروریات سے جوڑنا
Nagpur-ayurved-day-on-23-sep


نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ اس سال یوم آیوروید کی مرکزی تقریب 23 ستمبر کو مہاراشٹر کے ناگپور میں منعقد کی جائے گی۔ اس سال کے آیوروید ڈے کا تھیم ”ایک صحت مند کل کے لیے آیوروید“ ہے، جس کا مقصد آیوروید کی بھرپور روایت کو مستقبل کی صحت کی ضروریات سے جوڑنا ہے۔

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے پیر کو نیشنل میڈیا سینٹر میں اس آیوروید ڈے کے لیے ملک گیر عوامی بیداری مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے نوجوانوں میں اس کے فروغ پر زور دیا۔

پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ آج پوری دنیا بیماریوں سے بچاؤ، صحت مند طرز زندگی، غذائیت، تندرستی اور مجموعی صحت کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہندوستان کے پاس آیوروید کی شکل میں ان شعبوں میں بھرپور علم اور تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آیوروید نہ صرف ہندوستان کی روایت کا جشن ہے بلکہ مستقبل میں صحت کے چیلنجوں کا حل پیش کرنے کا بھی ایک موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وکست بھارت‘کے وژن کے مطابق، صحت کی دیکھ بھال کا نظام صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ صحت مند طرز زندگی، متوازن خوراک، ذہنی توازن اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کو بھی فروغ دینا چاہئے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سال کی مہم تین بڑے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گی - جو صحت کے بہتر نتائج کے لیے مربوط صحت کی دیکھ بھال، آیوروید میں تحقیق، ثبوت اور اختراع، کمیونٹی کی بہبود اور پائیدار طرز زندگی کے لیے آیوروید ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آیوروید کے بارے میں درست، سائنسی اور ثبوت پر مبنی معلومات کو عام لوگوں تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔ یہ مہم ہر گھر، اسکول، کالج، نوجوانوں، بالخصوص جین -زی اور دیہی اور شہری علاقوں تک پہنچنی چاہیے۔ اس کا مقصد 11ویں آیوروید کے دن کو محض ایک سرکاری تقریب کے بجائے عوامی تحریک اور قومی صحت سے متعلق ابلاغی مہم میں تبدیل کرنا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما نے بتایا کہ آیوروید کے دن کے موقع پر، نیشنل دھنونتری آیوروید ایوارڈ 2026، این آئی اے جے پور کے نئے اقدامات، طبی پودوں کے حفاظتی دستاویزات، جلد کی بیماریوں کے لیے معیاری علاج کے رہنما خطوط، آیوش سروسز سیکٹر رپورٹ، آیوش وزن 2030، مختلف ایم او یو اور دیگر اہم پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں آیوش کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری الارمیلمنگائی ڈی، ڈی ڈی جی ستیہ جیت پال،پی آئی بی کے پرنسپل ڈی جی دھیریندر اوجھا، وزارت آیوش کے سینئر افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آیوش کی وزارت نے میڈیا، آیوروید پریکٹیشنرز، محققین، اداروں اور عام لوگوں سے 11ویں یوم آیوروید 2026 کے لیے ملک گیر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande