دبئی میں ایتھوپیا کے صدر سے مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادوکی ملاقات، انویسٹرز سمٹ 2027 کی دعوت دی
بھوپال، 06 ستمبر (ہ س):۔ مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے دوسرے دن پیر کو دبئی میں ایتھوپیا کے صدر تائے اتسکے سیلاسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے امکانات، بھ
دبئی میں ایتھوپیا کے صدر سے مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادوکی ملاقات، انویسٹرز سمٹ 2027 کی دعوت دی


بھوپال، 06 ستمبر (ہ س):۔

مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے دوسرے دن پیر کو دبئی میں ایتھوپیا کے صدر تائے اتسکے سیلاسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے امکانات، بھارت اور ایتھوپیا کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایتھوپیا کے صدر کو مدھیہ پردیش میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع، سازگار صنعتی ماحول اور مختلف شعبوں میں موجود امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش بھارت کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ریاست میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے ایتھوپیا کی صنعتی اور تجارتی برادری کو مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، دواسازی، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، توانائی اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے ایتھوپیا کے صدر کو مدھیہ پردیش میں مجوزہ گلوبل انویسٹرز سمٹ (جی آئی ایس) میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مدھیہ پردیش کو سرمایہ کاری، صنعت اور اختراع کا اہم مرکز بنانے کی سمت میں مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بھارت اور ایتھوپیا کی اقتصادی شراکت داری کو نئی رفتار دینے پر زور

ملاقات کے دوران بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش اور ایتھوپیا کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر غور کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande