کٹھوعہ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا
جموں, 07 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2.672 کلوگرام افیون بھی برآمد کی۔حکام کے مطابق منشیات کی اسمگ
Busted


جموں, 07 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2.672 کلوگرام افیون بھی برآمد کی۔حکام کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر لکھن پور پولیس نے شمشان گھاٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر ناکہ لگایا۔ اس دوران ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے 1.026 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور گُروِندر سنگھ اور اس کے ساتھی سکھ دیو سنگھ سکنہ ترن تارن پنجاب، کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران سکھ دیو سنگھ نے انکشاف کیا کہ منشیات کی کھیپ گجرات سے راجستھان کے راستے پنجاب پہنچائی جانی تھی۔

اس اطلاع پر پولیس نے پٹھان کوٹ کے نکی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ وصول کنندہ راکیش کمار کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات کا باقی حصہ راکیش کمار کے پڑوسی اجے کمار کے گھر میں چھپایا گیا تھا، جہاں تلاشی کے دوران مزید افیون برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 2.672 کلوگرام افیون ضبط کی گئی اور چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں لکھن پور پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران منشیات کے اس بین ریاستی نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد اور اس کے آگے و پیچھے موجود روابط کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔ کارروائی کٹھوعہ کی ایس ایس پی موہیتا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande