
سرینگر، 07 ستمبر (ہ س): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے لیتھ پورہ بارسو علاقے میں پیر کو دریائے جہلم سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی، حکام نے بتایاکہ لاش دریا میں دیکھی گئی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بازیابی کے سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کی شناخت اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir