درگاہ پنجہ شریف کی منتظم ’انجمن حسینی‘ کا انتخاب، زاہد حسن صدر منتخب
مقدس مقام کی حفاظت، ترقی کے لیے پوری کابینہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے: سرفراز حسین نئی دہلی،07ستمبر (ہ س )۔ قومی راجدھانی کی مشہور قدیم ترین درگاہ پنجہ شریف کی منتظم’ انجمن حسینی (رجسٹرڈ) دہلی کی نئی کابینہ/ منیجمنٹ کمیٹی کا انتخابی عمل مکمل ہو
درگاہ پنجہ شریف کی منتظم ’انجمن حسینی‘ کا انتخاب، زاہد حسن صدر منتخب


مقدس مقام کی حفاظت، ترقی کے لیے پوری کابینہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے: سرفراز حسین

نئی دہلی،07ستمبر (ہ س )۔

قومی راجدھانی کی مشہور قدیم ترین درگاہ پنجہ شریف کی منتظم’ انجمن حسینی (رجسٹرڈ) دہلی کی نئی کابینہ/ منیجمنٹ کمیٹی کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں اتوار کو بڑی تعداد میں موجود معززین کے سامنے مختلف عہدوں اور انتظامی ممبران کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پرپوری درگاہ نعرہ¿ صلوة اور نعرہ¿ حیدری سے گونج رہی تھی۔ بعد ازاں درگاہ پنجہ شریف کشمیری گیٹ میں ہی موقع پر ہی منتخب افراد کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شیعہ جامع مسجد، کشمیری گیٹ کے امام مولانا محمد علی محسن تقوی نے کی اور تمام منتخب عہدیداران اور ممبران کو حلف دلایا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی زاہد حسن نے صدر، شوکت علی نائب صدر اول ، اکبرعابدی نائب صدر دوم، شاکر حسین انصاری جنرل سیکریٹری اور سرفراز حسین نے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر حلف لیا۔ اسی طرح سید گلریز زیدی خازن، محمد کاظم وقف سیکریٹری، محمد سبطین نقوی پریس سیکریٹری اور محمد سلطان کو انٹر نل آڈیٹر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

مجلس انتظامیہ میں مرزا ناطق عباس، مجتبیٰ زیدی، ظہیرعباس، محمد یسین، بشارت علی، صابر حسین،حسن عباس،محمد علی شاہد ،سہیل زیدی،مشیت جعفری،حاجی محمد یوسف،سلمان رضوی، مرزا اکبر علی،نشان حیدر نشی،آفتاب مرزا،محمد عامر بنٹی،ظفر حیدر کاشف منتخب ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی مولانا رئیس احمد جارچوی،سید قسیم حیدر رضوی اورجعفر عباس کو انجمن حسینی (رجسٹرڈ) کا سرپرست اعلان کیا گیا۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا علی کوثر کیفی نے کیا جبکہ مولانا عرفان سانکھنوی اور حکیم ضرغام حیدر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

نظامت کے فرائض مولانا اظہر عباس سانکھنوی نے انجام دیئے۔ تقریب میں متعدد علمائ کرام اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ آخر میں انجمن حسینی (رجسٹرڈ) کے نو منتخب صدر زاہد حسن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ حلف برداری تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجمن حسینی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سرفراز حسین نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اس قدیمی اورمشہورانجمن میں عہدہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس سینکڑوں سال پرانے تاریخی مذہبی مقام کی حفاظت، ترقی اور قومی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کے افراد نے فعال، قابل اور قوم کا دردر کھنے والے افراد کو منتخب کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نئی ٹیم مل کرانجمن اور تاریخی مذہبی مقام کے لیے پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے کام کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande