سوتنتر بھاردواج کو عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا
نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کرنے اور زخمی کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ آج سوتنتر بھاردواج کی عدالتی حراست ختم ہونے والی تھی،
عدالت


نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک احتجاجی کے والد پر حملہ کرنے اور زخمی کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ آج سوتنتر بھاردواج کی عدالتی حراست ختم ہونے والی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے 6 ستمبر کو بھاردواج کو 7 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ اس سے قبل اسے ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ سوتنتر بھاردواج کو 4 ستمبر کو اتر پردیش کے بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آج دہلی ہائی کورٹ سوتنتر بھاردواج کی اس کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے والی ہے۔

سوتنتر بھاردواج کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب اس نے ایک پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ اس نے ایک احتجاج کرنے والی طالبہ کے والد کے سر پر وار کیا۔ پوڈ کاسٹ کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی اور کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب سوتنتربھاردواج نے خود پوڈ کاسٹ پر الزام کا اعتراف کیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔ اس مظاہرے کے بعد سوتنتر بھاردواج کو بلند شہر میں گرفتار کر لیا گیا۔ سوتنتر بھاردواج کے خلاف پاکسو ایکٹ اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande