
نئی دہلی، 7 ستمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے دہلی کے ستیہ نکیتن حادثے کو لے کر حکومت پر جواب دہی طے نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام میں ناکام رہنے کے بعد حکومت صرف بیان بازی کرتی ہے اور اصل قصوروار جواب دہی سے بچ جاتے ہیں۔
راہل گاندھی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ستیہ نکیتن میں طلبہ سے بھری عمارت کا گرنا کوئی واحد سانحہ نہیں ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں سعیدالاجاب اور حوض رانی میں بھی ایسے واقعات میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں، لیکن کارروائی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جواب دہی کا مطالبہ کرنے والوں کو توہین آمیز القاب دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سوال اٹھانے والوں کو شرمندہ اور بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے، لیکن بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی۔ دہلی میں ٹرپل انجن حکومت ہونے کے باوجود ایسے واقعات پر مؤثر جواب دہی نظر نہیں آ رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد