گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ تیز بارش کی پیشین گوئی، بریلی-رامپور-بدایوں اور میرٹھ میں بھاری بارش کے امکانات
لکھنو، 06 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں موسم کے تیور اتوار کو بدلنے کا امکان برقرار ہے۔ موسمیاتی مرکز لکھنو کی جانب سے جاری کردہ ضلع سطح کی موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق، اگلے تین گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے
لکھنو سمیت یوپی کے 30 سے زائد اضلاع میں اگلے تین گھنٹوں میں بارش کا الرٹ


لکھنو، 06 ستمبر (ہ س)۔

اتر پردیش میں موسم کے تیور اتوار کو بدلنے کا امکان برقرار ہے۔ موسمیاتی مرکز لکھنو کی جانب سے جاری کردہ ضلع سطح کی موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق، اگلے تین گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ معتدل تا تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ دارالحکومت لکھنو بھی الرٹ والے اضلاع میں شامل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بریلی، رامپور، بدایوں اور میرٹھ میں چند مقامات پر بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں لکھنو، بارہ بنکی، اناو، ہردوئی، فرخ آباد، سیتاپور، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، شاہجہاں پور، پیلی بھیت، گونڈہ، بلرام پور، شراوستی، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، بستی اور سنت کبیر نگر سمیت متعدد اضلاع میں معتدل تا تیز بارش کی توقع ہے۔

دارالحکومت لکھنو میں اگلے تین گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور ٹریفک متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعدد علاقوں میں سرگرم ہے موسمیاتی نظام

لکھنو موسمیاتی مرکز کے سینئر سائنسداں اتل کمار سنگھ کے مطابق، ریاست کے مختلف حصوں میں موسمیاتی نظام فعال رہنے کے سبب بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران مغربی اور وسطی اترپردیش کے ساتھ ساتھ مشرقی یوپی کے بھی کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر بارش کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے عوام کو صلاح دی کہ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور آسمانی بجلی کی صورت میں کسی محفوظ مقام پر رہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آگرہ، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، ہاتھرس، متھرا، کاس گنج، اناو، بارہ بنکی، ہردوئی، فرخ آباد، سیتاپور، بہرائچ، شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، بریلی، پیلی بھیت، رامپور، علی گڑھ، بدایوں، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، سنبھل، ہاپوڑ، امروہہ، غازی آباد، مرادآباد اور بجنور میں بھی کچھ مقامات پر معتدل تا تیز بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

مشرقی یوپی میں پرتاپ گڑھ، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، امبیڈکر نگر، ایودھیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کشی نگر، گونڈہ اور مہاراج گنج سمیت کئی اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

ریاست کے متعدد اضلاع پہلے ہی سیلاب اور پانی بھرنے کی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔ ان میں چترکوٹ، فرخ آباد، کانپور میں پانڈو ندی کے ساحلی علاقے، پریاگ راج، بنارس اور بہرائچ سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔ ایسے میں نئی بارش سے ندی کے کنارے واقع دیہات، نشیبی بستیوں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ انتظامیہ کو ندیوں کی آبی سطح اور حساس علاقوں پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande