ڈی این آر کمپنی کے مالک کی اڈانی پاور پلانٹ میں موت
مرزا پور، 6 ستمبر (ہ س): ڈی این آر کمپنی کے مالک کی اتوار کی صبح ددری کے مڑھیان تھانہ علاقہ میں اڈانی پاور پلانٹ کے احاطے میں مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد وہ گر گئے اور بے ہوش ہو گئے۔ ملازمین نے انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر
ڈی این آر کمپنی کے مالک کی اڈانی پاور پلانٹ میں موت


مرزا پور، 6 ستمبر (ہ س): ڈی این آر کمپنی کے مالک کی اتوار کی صبح ددری کے مڑھیان تھانہ علاقہ میں اڈانی پاور پلانٹ کے احاطے میں مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔

اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد وہ گر گئے اور بے ہوش ہو گئے۔ ملازمین نے انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

آسام کے رہنے والے 45 سالہ مدھوکر ددری میں زیر تعمیر اڈانی پاور پلانٹ میں تھے۔ ان کی کمپنی، ڈی این آر، پلانٹ کی جگہ پر تعمیراتی کام کرا رہی تھی۔ اتوار کی صبح تقریباً 9:00 بجے مدھوکر اس جگہ پر موجود تھے جب اچانک انکی طبیعت بگڑ گئی اور وہ گر گئے۔ جس سے وہاں موجود ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وہ انہیں جلدی سے سی ایچ سی مڑھیان لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مڑھیان پولیس سی ایچ سی پہنچی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش کی کارروائی مکمل کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رویندر بھوشن موریہ نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔ کمپنی کے مالک کی ناگہانی موت سے زیر تعمیر پلانٹ میں کام کرنے والے مزدوروں اور ملازمین میں غم کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande