فیس ریمبرسمنٹ سال 2026-27ء کیلئے 527.58 کروڑ فنڈز کا اجرا
حیدرآباد ،6 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں تعلیمی سال 2026-27ء کیلئے حکومت نے تعلیمی سال کے آغازکے محض3 ماہ کے اندرہی انٹرمیڈیٹ، ڈگری اورپوسٹ گریجویٹ کورسیس میں زیرتعلیم طلبہ کے فیس ریمبرسمنٹ اوراسکالرشپ فنڈزبراہ راست منتقلی کاعمل شروع کردیا گیاہے۔ پہلے
فیس ریمبرسمنٹ سال 2026-27ء کیلئے 527.58 کروڑ فنڈز کی اجرائی


حیدرآباد ،6 ستمبر(ہ س)۔

تلنگانہ میں تعلیمی سال 2026-27ء کیلئے حکومت نے تعلیمی سال کے آغازکے محض3 ماہ کے اندرہی انٹرمیڈیٹ، ڈگری اورپوسٹ گریجویٹ کورسیس میں زیرتعلیم طلبہ کے فیس ریمبرسمنٹ اوراسکالرشپ فنڈزبراہ راست منتقلی کاعمل شروع کردیا گیاہے۔ پہلے مرحلہ کے تحت مجموعی طورپر527,58 کروڑ روپئے کی بھاری رقم براہ راست 1.36 لاکھ طلبہ کے بینک کھاتوں میں کامیابی کے ساتھ جمع کرائی جاچکی ہیں۔اس طرح بی سی طبقات کے 81,019 طلبہ میں 266.54 کروڑ ایس سی طبقات کے 18,370 طلبہ میں 60.74 کروڑ،اقلیتی طبقات کے 15,438 طلبہ میں 71.90 کروڑ‘ایس ٹی طبقات کے 10,502 طلبہ میں 95.17 کروڑ‘ای بی سی طبقات کے 9,936 طلبہ کیلئے 33.21 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ حکومت نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے طلبہ کی ٹیوشن فیس کی باقاعدہ ادائیگی کیلئے ہرماہ 250 کروڑروپئے جاری کئے جائیں گے۔بجٹ حکمت عملی کے حصہ کے طورپرشروعاتی 3 ماہ کی حد میں جملہ750 کروڑروپئے کی رقم پہلے ہی تمام فلاحی محکمہ جات کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔ پہلے تعلیمی سال مکمل ہونے کے بعد بھی ایک یادو سال تک کالجس کے طلبہ کوفیس نہیں ملتی تھی وہیں اب تعلیمی سال شروع ہوتے ہی جملہ متوقع ڈیمانڈ کاتقریباً25 فیصد حصہ ادا کردیا گیا ہے۔ اس وقت مختلف محکموں کے جملہ 4.01 لاکھ طلبہ آن لائن پورٹل پر اپنی درخواستیں پیش کرچکے ہیں جن میں90 فیصد تجدید(رینیولس) کی درخواستیں شامل ہیں جن کیلئے1,200کروڑروپئے کے فنڈزکاتخمینہ لگایا گیاہے۔حکومت کے اعلان پرکے’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر ترجیح دی جائے گی۔کالجس اورطلبہ آخری تاریخ 30 ڈسمبرکاانتظارکئے بغیرتجدید اورنئی درخواستیں جمع کروارہےہیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande