گنیش اتسو کے پیش نظرسٹی پولیس کی بڑے پیمانے پر تیاریاں
حیدرآباد ،6 ستمبر(ہ س)۔ شہرحیدرآباد میں گنیش تہوارکے سلسلہ میں سٹی پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہرکے ہرگنیش منڈپ کی نگرانی کی جائےگی اورہرمنڈپ کی اجازت کے لئے سٹی پولیس کی جانب سے تیارکردہ خصوصی ایپ کے ذریعہ اجازت حاصل
گنیش تہوار کے پیش نظر پولیس کے وسیع تر صیانتی انتظامات


حیدرآباد ،6 ستمبر(ہ س)۔

شہرحیدرآباد میں گنیش تہوارکے سلسلہ میں سٹی پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہرکے ہرگنیش منڈپ کی نگرانی کی جائےگی اورہرمنڈپ کی اجازت کے لئے سٹی پولیس کی جانب سے تیارکردہ خصوصی ایپ کے ذریعہ اجازت حاصل کرنی ہوگی اورتہوارکے دوران24 گھنٹے سوشل میڈیاپرمقامی پولیس اورآئی ٹی سیل کی جانب سے سخت نظررکھی جارہی ہے۔ پرامن اورخوشگوار ماحول میں تہوارکے انعقاد کےلئے آج کمشنرپولیس حیدرآباد نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ سنٹرل کمانڈر کنٹرول میں منعقدہ اس اجلاس کے دوران کمشنرپولیس حیدرآباد وی سی سجنارنے عہدیداروں کوسخت چوکنارہنےکی ہدایت دی۔ خدمات میں کوتاہی اورلاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ کمشنر پولیس نے لااینڈآرڈر کے علاوہ ٹریفک پولیس کوہدایت دی کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعہ اقدامات کوانجام دیں۔ انہوں نے بونال تہوارکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بونال کی طرح گنیش تہوارکے پرامن انعقاد کویقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے اسٹیشن ہاوزآفیسرزکو ہدایت دی کہ وہ گنیش منڈپ کی کمیٹیوں اور مقامی عوام سے مسلسل رابطہ بنائے رکھیں اور بھیڑوالے منڈپوں پرٹریفک مسائل کی یکسوئی کےلئے خصوصی اقدامات کئےجائیں۔انہوں نے ملکاجگیری اورسائبرآباد کمشنریٹ سے تال میل کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔ کمشنرپولیس سجنارنے کہاکہ شہر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرپوسٹنگ اورافواہوں پردھیان نہ دینے کی عوام سے کمشنرنے خواہش کی اور کہاکہ بے بنیاداورقابل اعتراض پوسٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کرائم اینڈ سٹ ایم سرینواس، ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر جناب تفسیر اقبال، جوائنٹ کمشنر اسپیشل برانچ مسٹر ایس ایم وجے کمار اور شہر کے مختلف زونس سے وابستہ ڈی سی پیز و دیگر عہدیدار موجود تھے۔۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande