
کاٹھمنڈو، 06 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کی حکومت کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کے بعد جاری تلاش، بچاو¿ اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں اب تک 1,344 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تاہم، ان میں سے صرف 18 کی شناخت ہوئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق رسووا میں 163، نواکوٹ میں 195، دھادنگ میں 67، گورکھا میں 74، تناہون میں 38، نوالپراسی ایسٹ میں 222، نوالپراسی ویسٹ میں 220 اور چتون میں 362 لاشیں برآمد ہوئیں۔
اس دوران تقریباً 4,996 افراداب بھی لاپتہ ہیں۔ اس تعداد میں راسووا سے تقریباً 1,967 نیپالی شہری اور نواکوٹ سے 2,340 افرادکے ساتھ ساتھ تقریباً 589 غیر ملکی شہری اور تقریباً 100 سکیورٹی اہلکار اور عملہ کے ارکان شامل ہیں۔
راحت اور بچاو¿ کارروائیوں کے تحت اب تک 13,904 افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا جا چکا ہے۔ ان میں سے نیپال کی فوج نے 4,162 لوگوں کو بچایا، نیپال پولیس نے 4,065 کو بچایا اور مسلح پولیس فورس نے 4,674 لوگوں کو بچایا۔ نیپالی فوج نے 275 غیر ملکی شہریوں اور 3,687 نیپالی شہریوں کو ہوائی راستے سے نکالا، جبکہ 200 افراد کو زمینی راستوں سے بچایا گیا۔
سیلاب میں زخمی ہونے والے کل 6,075 افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔ اس میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 316، نیپالی فوج کے ذریعے 3,297 اور مسلح پولیس فورس کے ذریعے علاج کیے گئے 2,462 افرادشامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق رسووا، نواکوٹ، دھادنگ اور کاٹھمنڈو میں 39 پناہ گزیں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں اس وقت کل 3,652 افراد قیام پذیر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی