کوئلہ وزارت نے 37,500 کروڑ روپے کی گیسیفکیشن اسکیم میں ’کوئی خریدار نہیں‘ سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا
نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔ کوئلہ وزارت نے 37,500 کروڑ روپے کی کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفکیشن ترغیبی اسکیم کے تحت درخواستیں موصول نہ ہونے سے متعلق میڈیا کی ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سطحی کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفکیشن ترغیبی اسکی
کوئلہ وزارت نے 37,500 کروڑ روپے کی گیسیفکیشن اسکیم میں ’کوئی خریدار نہیں‘ سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا


نئی دہلی، 05 ستمبر (ہ س)۔

کوئلہ وزارت نے 37,500 کروڑ روپے کی کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفکیشن ترغیبی اسکیم کے تحت درخواستیں موصول نہ ہونے سے متعلق میڈیا کی ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سطحی کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفکیشن ترغیبی اسکیم کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

کوئلہ وزارت نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ 37,500 کروڑ روپے کی سطحی کوئلہ اور لگنائٹ گیسیفکیشن ترغیبی اسکیم کو کوئی درخواست نہ ملنے سے متعلق خبریں حقائق کے اعتبار سے غلط اور قبل از وقت کیے گئے اندازے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے درخواست دینے کا عمل 7 ستمبر تک کھلا ہے اور درخواستوں کی تعداد کا اندازہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔

وزارت نے میڈیا کے ایک حلقے میں شائع ان رپورٹوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریکارڈ سے یہ واضح ہے کہ ایسی خبریں قبل از وقت شائع کی گئی ہیں۔ یہ اسکیم کی صورت حال یا درخواست کے عمل کی حقیقی صورت حال کی عکاسی نہیں کرتی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی پہلی مدت کی آخری تاریخ 7 ستمبر ہے۔ اس لیے درخواست کا عمل مکمل ہونے تک پہلے مرحلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande