یوگی حکومت کی امدادی مشینری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تیار، 17,544 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
لکھنو، 4 ستمبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع کو سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر راحت اور بچاو کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ اتر پردیش کے فلڈ ریلیف کمشنر کے دفتر کے مطابق ریاست کے 26 اضلاع سیلاب سے متاثر
سیلاب


لکھنو، 4 ستمبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع کو سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر راحت اور بچاو کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ اتر پردیش کے فلڈ ریلیف کمشنر کے دفتر کے مطابق ریاست کے 26 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ تقریبا 3.53 لاکھ کی آبادی متاثر ہونے کے باوجود راحت اور بچاو مشینری کے فعال کارکردگی کی وجہ سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 72, 897 سیلابی امدادی کٹس اور 3.67 لاکھ سے زیادہ دوپہر کے کھانے کے پیکٹ متاثرہ افراد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک، امدادی سامان اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک 17,544 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس وقت تقریبا پانچ ہزار لوگ سیلابی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ ریاست میں کل 1,312 سیلاب پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

راحت اور بچاو¿ کے عمل کو موثر بنانے کے لیے ایک ہزار 634 سیلابی چوکیاں، ایک ہزار 697 کشتیاں-موٹر بوٹ اور ایک ہزار 068 طبی ٹیمیں سرگرم ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مسلسل نگرانی کے ساتھ ضرورت مندوں کو فوری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کے امدادی آپریشن میں متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور ضروری اشیاءکی فراہمی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اب تک 72,897 سیلابی امدادی اناج کے پیکٹ اور 3,67,551 دوپہر کے کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جانوروں کے لیے پانچ ہزار کوئنٹل سے زیادہ بھوسا تقسیم کیا گیا ہے۔ ہیلتھ پروٹیکشن کے تحت 5.52 لاکھ سے زیادہ کلورین گولیاں اور 1.87 لاکھ سے زیادہ او آر ایس پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے 45 ہزار سے زائد جانور متاثر ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی جانور کی موت نہیں ہوئی ہے۔ اسی طرح کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سیلاب سے متاثرہ اضلاع

امروہا، ایودھیا، اعظم گڑھ، بدایوں، بلیا، بارابنکی، بستی، چندولی، فرخ آباد، غازی پور، گونڈا، گورکھپور، ہردوئی، کاس گنج، کانپور، لکھیم پور کھیری، مرزا پور، مراد آباد، پیلیبھیت، پریاگ راج، رائے بریلی، رام پور، سنت کبیر نگر، شاہ جہاں پور، اناو¿ اور وارانسی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande