
وشواناتھ (آسام)، 4 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے وشوناتھ ضلع کے بروکورا علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے دادی اور پوتی کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ پوتی تالاب میں ڈوب رہی تھی۔ اسے بچانے کی کوشش میں دادی بھی تالاب میں اتر گئیں، لیکن وہ خود بھی ڈوب گئیں۔ اس حادثے میں دونوں کی موت ہوگئی۔
متوفین کی شناخت اُجّول مانجھی اور مالتی مانجھی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کی لاشیں تالاب سے باہر نکلوائیں۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دادی اور پوتی کی اچانک موت سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan