کسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر، چیرتھ اسلانکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
کولمبو، 4 ستمبر (ہ س)۔ سری لنکا کے کپتان کسل مینڈس ہامسٹرنگ کی چوٹ سے وقت پر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں چرتھ اسلانکا سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ جولائی میں لنکا پریم
کسل میندس


کولمبو، 4 ستمبر (ہ س)۔ سری لنکا کے کپتان کسل مینڈس ہامسٹرنگ کی چوٹ سے وقت پر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں چرتھ اسلانکا سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

جولائی میں لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے دو میچوں کے بعد کسل مینڈس کو ہامسٹرنگ کی چوٹ لگی تھی۔ اسی چوٹ نے انہیں ہندوستان کے خلاف گھر یلو میدان میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے بھی باہر کر دیا۔ اسلانکا کو ابتدائی طور پر ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا تھا لیکن اب انہیں کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ سیریز ٹی 20 آئی کرکٹ میں ان کی واپسی کو بھی نشان زد کرے گی۔ انہیں جون میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

بلے باز پون رتنائیکے کو کسل مینڈس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دلشان مدوشنکا کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بنورا فرنینڈو کی جگہ ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ بنورا کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹی 20 آئی سیریز سے محروم رہیں گے۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 15 ستمبر کو ساو¿تھمپٹن کے روز باو¿ل میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا کی نظر ثانی شدہ ٹیم

چیرتھ اسلانکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، لہیرو ادارا، کامندو مینڈس، جینتھ لیانگے، داسون شاناکا، دنیتھ ویلالیج، ونیندو ہسرنگا، مہیش تھیکشنا، تھرینڈو رتنایکے، دشمنتھا چمیرہ، ایشان ملنگا، نوان توشارا، پون رتنایکے، دلشان مدوشنکا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande