سی ای اوتلنگانہ سدرشن ریڈی کو بھی ایس آئی آر کی نوٹس
حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی ووٹرلسٹوں کی جامع نظرثانی مہم(ایس آئی آر)جاری ہے ۔اس مہم کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسرسدرشن ریڈی کوان کے محکمہ نے ہی ایسآئیآرکانوٹس تھمادیا۔عہدیداروں کا کہناہے کہ 2002 ء سے 20
سی ای اوتلنگانہ  سدرشن ریڈی کو بھی ایس آئی آر کی  نوٹس


حیدرآباد ،4 ستمبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی ووٹرلسٹوں کی جامع نظرثانی مہم(ایس آئی آر)جاری ہے ۔اس مہم کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسرسدرشن ریڈی کوان کے محکمہ نے ہی ایسآئیآرکانوٹس تھمادیا۔عہدیداروں کا کہناہے کہ 2002 ء سے 2026ء کی میاپنگ میں(سرنیم)میں یکسانیت نہ ہونے اوربے ضابطگی پریہ نوٹس جاری کیاگیا۔جس کے بعد خودسی ای اواب انتخابی عملے کواپنی تفصیلات اورثبوت فراہم کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔ریاست میں انتخابی عملے کی اس لاپرواہی نے عام ووٹرس کی زندگی عذاب کردی ہے۔ووٹرلسٹوں میں چھوٹی تکنیکی خرابیوں اورغلطیوں پرریاست بھرمیں تقریباً93 لاکھ ووٹرس کونوٹس جاری کئے گئے ہیں۔جس سے عوام میں شدید تشویش وبرہمی ہے۔ ضلع حیدرآباد میں میاپنگ نہ ہونے اورمعمولی بے ضابطگیوں کے نام پر 12.55 لاکھ ووٹرس کونوٹس ملنے چاہئیے تھے۔انتظامیہ کی سستی سے اب تک محض ایک لاکھ ووٹرس کوہی نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ماباقی 11.55 لاکھ ووٹرس کونوٹس کاعمل زیرالتواء ہے۔نام۔والد کے نام(سرنیم)یا پتے میں ایک حرف کی غلطی پربھی غریب ومحنت کش شہریوں کوسماعت کیلئے مقررہ تاریخ پرای آراوکے چکرکاٹنے پر مجبورکیاجارہاہے۔عوام اورسیاسی قائدین انتخابی عملے کے اس رویے پربرہم ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی نام یا سرنیم کی تصحیح کیلئے نئے سرے سے آن لائن ڈیکلریشن یااندراج کافی ہوناچاہئیے تھالیکن تفتیش اورسماعت کے نام پرعوام کوپریشان کیاجارہاہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande