وزیرِ اعظم نے جنم اشٹمی کے موقع پر سب کو مبارک باد دی
وزیرِ اعظم نے بھگوان شری کرشن کو آفاقیت کا مجسم پیکر قرار دیتے ہوئے ایک خوب صورت سنسکرتسبھاشیتم بھی پیش کیا نئی دہلی ،4ستمبر(ہ س)۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی کے بابرکت موقع پر سبھی لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے ایک
کرشن


وزیرِ اعظم نے بھگوان شری کرشن کو آفاقیت کا مجسم پیکر قرار دیتے ہوئے ایک خوب صورت سنسکرتسبھاشیتم بھی پیش کیا

نئی دہلی ،4ستمبر(ہ س)۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی کے بابرکت موقع پر سبھی لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے ایک خوب صورت سنسکرت سبھاشیتم پیش کرتے ہوئے بھگوان شری کرشن کے تئیں اپنی گہری عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پیغامات میں کہا:

”آپ سب کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارک باد۔ بھگوان شری کرشن کے آفاقی پیغامات میں بے لوث عمل کی ایسی غیر معمولی ترغیب پوشیدہ ہے، جو ہمیشہ سے انسانیت کی رہنمائی کرتی آئی ہے۔ ان کی عقیدت اور تہنیتکے لیے وقف یہ مقدس موقع ہر شخص کی زندگی میں مثبت توانائی اور قوت پیدا کرے، میری یہی دعا ہے۔ جے شری کرشن!“

”میں بھگوان شری کرشن کو سلام کرتا ہوں، جو واسودیو کے بیٹے، آفاقیت کے مجسم پیکر، کنس اور چانور کا خاتمہ کرنے والے، ماتا دیوکی کے لیے بے پایاں خوشی کا سرچشمہ اور پوری کائنات کے جگت گرو ہیں۔“

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande