
نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو دوسری عالمی جنگ کے بعد اٹلی کی تاریخ میں بلا تعطل سب سے طویل عرصے تک حکومت چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ”اٹلی کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک مسلسل وزیر اعظم رہنے پر میری دوست وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد۔ یہ کامیابی ان کی قیادت میں اٹلی کے عوام کے اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندوستان-اٹلی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی دوستی کا اہم کردار رہا ہے اور میں دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کی امید کرتا ہوں۔ آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے میری نیک خواہشات۔“
قابل ذکر ہے کہ میلونی 22 اکتوبر 2022 سے اٹلی کی وزیر اعظم ہیں۔ 3 ستمبر 2026 کو مسلسل 1,413 دن مکمل کرنے کے بعد ان کی حکومت 1946 میں اٹلی کے جمہوریہ بننے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے طویل عرصے تک بلا تعطل اقتدار میں رہنے والی پہلی حکومت بن گئی ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ